کیچ میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکاروں کو ہلاک کیا ۔ بی ایل ایف

878

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ سگک تنک کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک گاڑی اور دو پیدل اہلکاروں پر گھات لگا کرحملہ کیا۔ بروقت اطلاع ملنے پر سرمچاروں نے بہترین گوریلا حکمت عملی سے قابض فوج کے اہلکاروں کو قریب سے نشانہ بنایا۔ گاڑی اور پیدل اہلکاروں کے پیچھے چند گز کے فاصلے پر چار موٹر سائیکلوں پر آٹھ اہلکار آ رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ جبکہ پیدل اور موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں چھ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔