پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

559

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج پنجگور شہر میں گاڑی میں سوار قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، جن میں ایک شدید زخمی شامل ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔