ہیرونک و سبی میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

582

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ اور سبی میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں دشمن کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے پہلا حملہ گذشتہ شب کیچ کے علاقے ہیرونک میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر تقریباً 9 بجکر تیس منٹ پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغ کر اور بھاری ہتھیاروں سے کیا، حملے میں سرمچاروں نے کم از کم دو دشمن اہلکار زخمی کردیئے جبکہ انہیں مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے دوسرا حملہ آج سبی میں تندوری کے مقام پر کیا، جہاں دشمن اہلکاروں کو اس وقت آئی ای ڈی حملے سے نشانہ بنایا گیا جب وہ پیدل گشت کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ دشمن فوج کے مکمل اںخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔