ہرنائی : کوئلہ کان حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

247
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ پی ایم ڈی سی کوئل مائینز ایریا کوئلہ کان نمبر 94 میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں چھ کانکن جابحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

شاہرگ کوئلہ کان میں دو مارچ دوپہر کو زہریلی گیس کے باعث دھماکہ ہوا اور کان بیٹھ جانے کے باعث 11 کانکن کان کے اندر پھنس گئے تھے جسکے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور کانکنوں نے ریسکو آپریشن شروع کیا تقریباً 28گھنٹے ریسکو آپریشن جاری رہا اور میتوں و زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا گیا ۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

بلوچستان میں مزدور تنظیمیں حکومت اور کانوں کے مالکان دونوں کو ان حادثات کا ذمہ دار ٹہراتے ہیں۔

’کان مالکان لیز اپنے نام الاٹ کرانے کے بعد زیادہ تر خود کام نہیں کرتے بلکہ وہ ان کو ٹھیکیداروں کے حوالے کر دیتے ہیں اور پھر بڑے ٹھیکیدار آگے پیٹی ٹھیکیداروں کو یہ کام دے دیتے ہیں۔‘