تربت اور کولواہ میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

633

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ میں فوجی کیمپ اور تربت ائیر پورٹ پر قائم فوجی چیک پوسٹ و مورچے پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ہفتہ چار مارچ کو آٹھ بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی گیٹ پر ائیرپورٹ کے سیکیورٹی کیلئے قائم چیک پوسٹ اور ساتھ میں موجود مورچے پر بیک وقت بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، چیک پوسٹ اور مورچے میں موجود دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ کیچ کے علاقے کولواہ، جِرک میں قائم فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے چار مارچ رات نو بجے ایل ایم جی،راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔