گوادر: فورسز بم حملہ، دھماکے سے پل تباہ ہونے کی اطلاعات

903

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گوادر کے علاقے نلینٹ میں زیرو پوائنٹ کے قریب کوسٹل ہائی کے پُل کو اس وقت بم حملے میں تباہ کیا جب فوجی قافلہ گزر رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق بم حملے میں پُل اور ایک فوجی گاڑی تباہ ہوئے ہیں، گاڑی میں سوار متعدد اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد گوادر شہر سے فوجی قافلے مذکورہ علاقے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں ایمبولیس بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔