بی ایل ایف نے مند اور تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

326

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ دو الگ بیانات میں تربت اور مند میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میجر گہرام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھ فروری کی شام ساڑھے سات بجے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیمی چوک پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔

انھوں نے کہاہے کہ دستی بم چوکی کے اندر جاگرا جس سے چوکی میں موجود ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

دریں اثناء میجر گہرام بلوچ نے مند میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے 6 فروری کی رات نو بجے کیچ کے علاقے مند میں گوک واٹر سپلائی پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے انکو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔