بلوچستان: پاکستانی فورسز کے تشدد سے ایک شخص جانبحق ، 4 لاپتہ

502

بلوچستان سے پاکستانی فورسز نے مزید چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا جبکہ فورسز کے زیرحراست ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

بلوچستان میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے ادارہ پانک کے مطابق پاکستانی فورسز کے تشدد سے ایک شخص جانبحق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق داد بخش مسکان کو گیشکور کے فوجی کیمپ میں پاکستانی فورسز نے مسلسل چار دن تک تشدد کا نشانہ بنایا۔

پانک کے مطابق وہ فوجی کمیپ میں جانے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا، اور آج دوپہر کو مردہ حالات میں پایا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق وہ گھر واپس آتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دریں اثناء پاکستان فورسز نے ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے باپ کودو بیٹوں اور داماد سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والوں میں جنگیان اور اس کے بیٹے وحید، نصیب اور داماد منظور داد کریم شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فورسز نے اہل علاقہ کو اپنے کیمپ بلاکر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر بعد ازاں چھوڑ دیا جبکہ مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد پیشے کے لحاظ سے خانہ بدوش ہیں اور وہ اس سے قبل پہاڑی علاقہ گیڑو میں گلہ بانی کرتے تھے ،جہاں سے فورسز نے دیگر درجنوں خانہ بندوشوں کے ساتھ انھیں بھی 2020 میں زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کرکے گچک کلری میں بسنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ مجبوراً یہاں آکر فورسز کیمپ کے نزدیک آباد ہوگئے تھے۔