افغانستان: بدخشاں میں برف کے تودے گرنے سے 12 افراد جاں بحق

231

بدخشاں کی تحصیلوں کوہستان، ریگستان، یاوان، شگنان، درایم اور یافتال میں شدید برفباری سے برف کے تودے گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں حالیہ 4 دنوں میں برف کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

بدخشاں قدرتی آفات کے خلاف جدوجہد کرنے والے ادارے کے صوبائی منیجر مولوی محمد اکرم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بدخشاں کی تحصیلوں کوہستان، ریگستان، یاوان، شگنان، درایم اور یافتال میں شدید برفباری سے برف کے تودے گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

گزشتہ 4 دنوں میں ان حادثات میں 12 افراد کے لقمہ اجل بننے کا ذکر کرنے والے اکبری نے بتایا کہ اس دوران 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اکبری کا کہنا تھا کہ برف کے تودے گرنے کی آفت میں 50 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔