ڈھاڈر میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

436

بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ شب ڈھاڈر میں پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بولان کے علاقے ڈھاڈر میں قلم دین کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ راکٹ گرنے سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔