پنجگور: فائرنگ سے دو افراد زخمی

243
فائل فوٹو

بلوچستان کےضلع پنجگور کے سب تحصیل پروم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تیل کے کاروبار سے منسلک دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی جیرک بارڈر سےایرانی تیل لوڈ کرکے پنجگور شہر کی طرف آ رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں رکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر انہوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جاسم ولدنعمت اور شاہد ولدصادق ساکناں شاہوکہن پنجگور زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پروم اور گرد نواح میں تیل اور دیگر کاروباری لوگوں لوٹ مار کے واقعات ہوتے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ آج تیل کے کاروبار سے منسلک ایک شخص ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جانبحق ہوا تھا، جو مشرقی بلوچستان بلیدہ کا رہائشی ہے۔