مولانا ہدایت الرحمن پر 17 مقدمات درج

324

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پورٹ کے سامنے دھرنے پر فورسز کی کریک ڈاؤن کے بعد شہر میں پرتشدد مظاہروں کے پاداش میں ہدایت الرحمان سمیت حق دو تحریک کی قیادت کیخلاف 17 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے-

ذرائع کے مطابق مقدمات میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی، دھماکا خیز مواد ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، کارسرکار میں مداخلت جیسی دفعات لگائی گئی ہیں-

‏حکومت کی جانب سے مقدمات کی تعداد سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے سینکڑوں کارکنان اور صورتحال کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ میرے بھائی اور دو بھتیجوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قربانیاں دیں گے مگر حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔