حیدرآباد سے لاپتہ بلوچ طالب علم بازیاب

293

لاپتہ طالب علم سہل بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، اہلخانہ نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سندھ سے لاپتہ طالب علم سہل بلوچ بازیاب ہوگئے۔انہیں گذشتہ سال یکم فروری کو حیدر آباد سندھ سے فورسز کے ہاتھوں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔

سہیل بلوچ کے کزن نے سوشل میڈیا کے ذریعے انکی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سہیل بلوچ ایک سال بعد بازیاب ہوگئے-

یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے جہاں کچھ لاپتہ افراد گھروں کو لوٹے ہیں تاہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق مزید افراد جبری گمشدگی کا شکار بھی ہوئے ہیں ۔

تنظیم کے مطابق بلوچستان میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے 20 ہزار سے زائد افراد ماورائے عدالت جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں واضح تعداد سیاسی طلباء و لیڈروں کی ہے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے۔