سانحہ لسبیلہ: تنہاء شخص کا احتجاج

465

سانحہ بیلہ گیس سلنڈر 19 سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع اور حکومت کی جانب سے معاوضے کی فراہمی کے حوالے سے حب کےسماجی ورکرکامریڈ فقیر محمد بلوچ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے–

فقیر بلوچ گذشتہ روز لسبیلہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے اور سانحہ بیلہ میں جانبحق ہونیوالوں کے لواحقین کومعاوضہ فراہم کرنے کے مطالبات پوسٹر لسبیلہ پریس کلب کے سامنے آویزاں کردیا۔

بعدازان مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں وتنظیموں کے عہدیداران و اراکین و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھوکہڑتال میں بیٹھے کامریڈ فقیر محمد بلوچ سے اظہار یکجہتی کی اور حکومت سے سانحہ بیلہ میں جانبحق ہونیوالوں کے لواحقین اورزخمیوں کو فوری معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

حب کے سماجی ورکر کامریڈ فقیر محمد بلو چ گزشتہ روز سے تن تنہا لسبیلہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، بیلہگیس سلنڈر دھماکے میں 19 سے زائد افراد جانبحق ہوئے تھے۔ واقعے میں جانبحق ہونے والے اور زخمیوں کے ورثاء حکومت سے فوریمعاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں–