تجابان و تربت میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

382

بلوچستان لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقوں تجابان اور تربت میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جن میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ کے مطابق بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب تجابان کے علاقے کرکی میں سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے قائم دشمن کے پوسٹ کو جدید خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک و تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد حواس باختہ بزدل دشمن فوج نے سول آبادی پر متعدد مارٹر گولے داغے اور فائرنگ کی گذشتہ دنوں تربت میں بھی ہمارے ایک کامیاب حملے میں ہزیمت اٹھانے کے بعد قابض فوج نے گردونواح کے دکانوں کو سیل کرنے سمیت نقصان پہنچایا

جیئند بلوچ کا کہنا تھا بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک اور حملے میں تربت شہر میں تعلمی چوک پر قائم دشمن فوج کے ایک چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔