افغانستان میں دھماکہ، اعلی سرکاری عہدیدار ہلاک

360

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں صوبائی پولیس سربراہ مارا گیا ہے۔

صوبہ بدخشان کے صدر مقام فیض آباد میں آج صبح آٹھ بجے کے وقت ہونے والے بم دھماکے میں صوبائی پولیس سربراہ سمیت تین افراد مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صوبے کے لیے طالبان کے پولیس سربراہ مولوی عبدالحق ابو عمر ایک دھماکے میں مارے گئے۔ یہ دھماکہ آج صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے فیض آباد شہر میں طالبان کے سیکورٹی کمانڈر کے گھر کے سامنے ہوا۔

خیال رہے گذشتہ برس طالبان کا کابل قبضے بعد سے طالبان اور ان کے حمایتوں پر حملہ تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں جنکی ذمہ داریاں اکثر داعش خراسان قبول کرتا آرہا ہے۔

طالبان کا کابل پر قبضہ کے بعد طالبان پر متعدد حملے ہوئے تو ہیں، ان میں طالبان کے حمایت یافتہ اسکالر اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگ تو مارے گئے ہیں، تاہم طالبان حکومت کے بعد سے یہ پہلا اعلی عہدیدار ہے جو بم دھماکے میں مارا گیا ہے۔