مند: ایف ڈبلیو او کوسامان سپلائی کرنے والے ٹرک کو نذر آتش کر دیا – بی ایل ایف

379

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی کوسامان سپلائی کرنے والے ٹرک کو نذر آتش کر دیا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیچ کے علاقے مند، چُکاپ میںسرمچاروں نے  پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی، فرنٹیر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ساز و سامان سپلائی کرنے والی ٹرککو سامان سمیت جلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور اور کلینر کو بلوچ ہونے کی وجہ سے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ مذکورہ ٹرک خار دار تاروں سمیت عملے کےلیے راشن سے بھرا ہوا تھا۔ گاڑی کے اندر سے پاکستانی فوج کے کچھ رسید بھی برآمد ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم پہلے بھی ٹرانسپوٹر حضرات سے اپیل کر چکے ہیں کہ وہ ریاستی معاون کاری سے باز آئیں، مگر اببھی کچھ گاڑی مالکان اپنی ذاتی فائدے کے لیے دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وہ ہوش  کے ناخن لیں ورنہ انکے ساتھ دشمنوں جیساسلوک کیا جائے گا۔ ہم ڈرائیور حضرات سے اپیل کرتے ہیں وہ بلوچ نسل کشی میں ملوث پاکستانی فوج کی کسی بھی سرگرمی میںمدد کیلئے اپنے مالکان سے انکار کریں۔