لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے بامقصد مذاکرات کا آغاز کیا جائے – ڈاکٹر مالک بلوچ

189

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم قومی مسئلہ سے جس کا واحد حل یہ ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے بامقصد مذاکرات کا آغازکیا جائے سیاسی معاملات ہمیشہ سیاسی مذاکرات سے حل ہوتے ہیں طاقت کے استعمال سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ فنی اور معیاری تعلیم سے آراستہ ہوں اس کے علاوہ ساحل وسائل پر اختیاراور قومی حقوق کا حصول ممکن نہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے اس دور میں قوقی شعور کا بنیاد رکھا جب بلوچستان کے لوگ بدترین سیاسیسماجی اور معاشی پیچیدگیوں کا شکار تھے ان کی مستقل مزاجی اور جذبہ حب الوطنی ہمارا قومی اثاثہ ہے جسے کسی صورتفراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کا مضبوط مورچہ اور بلوچستان کے مجموعی عوام کا منظم سیاسیجماعت ہے اس پلیٹ فارم سے ہم وہ بات کرتے ہیں جسے ہم عملی جامعہ پہنا سکتے ہیں نیشنل پارٹی زبانی جمع خرچ پہ یقین نہیںرکھتی بلکہ عمل پہ یقین رکھتی ہے اپنے عوام سے کبھی غلط بیانی کرینگے نہ ہی قول و فعل کے تضاد پر یقین رکھتے ہیں اس لیئےنیشنل پارٹی کو عوام میں مجموعی بلوچستان میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔