جبری گمشدگیوں پر یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ماما قدیر بلوچ

206

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو آج 4825 دن مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر اخترشاہ مندوخیل چیئرمین قومی جرگہ، مولوی صادق خوستی اور دیگر نے آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بلوچستان کا سیاسی مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہوگا اور نہ ہی بندوق سے بلوچستان کو ریاست فتح کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کئی ہزار بلوچ سیاسی کارکن پاکستانی عقوبت خانوں میں بند ہیں، اذیت سہہ رہے ہیں اور کئی ٹارچر سیلوں میں شہید ہوچکے ہیں، ریاست کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کمیشن کتنا بااختیار ہے آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا لیکن بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر عالمی انسانی حقوق کے تنظمیوں سمیت یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو بھی اپنا بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے۔