بلوچستان: مختلف واقعات میں 5 افراد جانبحق، ایک زخمی

212

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے واشک جاتے ہوئے پک اپ اور مال بردار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پک گاڑی میں سوار تین افراد جان کی بازی ہارگئے-

واشک حادثے میں جانبحق افراد میں جماعت نہم کا طالب علم شاہ فیصل ولد خدا رحیم، حمید اللہ ولد رحمت، عبدالحمید ولد عظیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے جو بسیمہ کے رہائشی ہیں-

دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقہ نوغے تحصیل باغبانہ میں شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص رضا محمد ولد در محمد عمرانی جانبحق ہوگئے-

دکی ناصر آباد کلی سیف اللہ ناصر میں زمین کے تنازعے پر دوگروہوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں عابد خان ولد سیف اللہ نامی شخص ہلاک اور عطا اللہ ولد سیف اللہ اوشخیل شدید زخمی ہوگئے-

دکی زخمی اور جانبحق افراد کو سول ہسپتال دکی منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا-

دریں اثناء قلات کے علاقے کلی ڈوڈکی گیاوان میں گھر میں گیس بھر جانے سے خواتین بچوں سمیت 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے-