گوادر: اسکول پرنسپل کے رویے کے خلاف طالب علموں کا دھرنا

353

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج بروز پیر طالب علموں نے شاہراہ کو بند کرکے وائس پرنسپل جی ڈی اے اسکول گوادر کی طلباء کے ساتھ مبینہ متعصبانہ رویے اور انتظامی غفلت کے خلاف گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔

دھرنے کے حوالے سے ایک طالب علم نے دی بلوچستان پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وائس پرنسپل اسٹوڈنٹ کے دل میں نفرت کا بیج آُگائے گی اس کے دل میں آپ کے لئے صرف اور صرف نفرت ہی پیدا ہوگی۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرنسپل انہیں ہر وقت ہراساں کرتا رہتا ہے کہ آپ لوگوں کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں سے ہے اور آپ لوگ دہشتگرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرنسپل بلوچوں کے نفسیات سے واقف ہی نہیں ہیں اور روزانہ طالب علموں کے عزت نفس کو مجروح کرتا رہتا ہے۔ ہم اسطرح کے حرکت ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پرنسپل کو نکالا جائے اور ایک قابل اور ایمان دار پرنسپل کو تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کے مستقبل کو تاریکی سے بچایا جاسکے۔