جیونی میں پولیس چوکی پر قبضہ، اسلحہ ضبط

237

بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا قبضہ، کرکے اسلحہ و سامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر موجود سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا تاہم واقعے کے دوران وہاں تعینات اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

حکام کے مطابق واقعہ کے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب خاران شہر میں بم دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع نے خاران میں مسلح افراد کے موجودگی کی اطلاعات دی ہے۔ تاہم حکام نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔