قابض پاکستانی فورسز کا سرمچاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ بی آر جی

766

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میںنوتال کے مقام پر  نام نہاد سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے مقابلے میں بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں کو شہید کرنے کا پاکستانیدعویٰ محض فوج کا پروپگنڈہ اور جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ تحریک کو روکنے میں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے قابض پاکستانی فوج جبری گمشدگی کے شکار بلوچوں کوشہید کرکے انہیں بلوچ سرمچار ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ ری پبلکن گارڈز قومی جدوجہد آزادی کے دوران ساتھیوں کی شہادت پر فخر کرتا ہے۔ شہادت ہمارا نصبالعین ہے۔ جب بھی ہمارا کوئی سرمچار شہید ہوتا ہے، تو تنظیم فخریہ طور پر اسکا اعلان کرتا ہے اور شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھشان و شوکت سے خراج تحسین پیش کرکے رخصت کی جاتی ہے۔ اگر ہمارا کوئی بھی ساتھی مذکورہ  مقابلے  میں شہید ہوتا تو ہمفخریہ اسے قبول کرتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جن چار افراد کو شہید کیا گیا ہے وہ  پہلے پاکستانی خفیہ اداروں کے قید میں تھے۔