بلوچستان: حادثات اور واقعات میں آٹھ افراد جانبحق، اکیس زخمی

205

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر نوعیت کے واقعات میں آٹھ افراد جانبحق جبکہ اکیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعات اور حادثات کوئٹہ، نوشکی، سوراب، دکی اور ژوب میں پیش آئے ہیں۔

کوئٹہ تفتان ہائی وے پر شیخ واصل کے قریب کار گاڑی اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پنچپائی کی رہائشی ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بچی اور عبدالقیوم نامی شخص شدید زخمی ہو گئے۔

ادھر سوراب سے اطلاعات ہیں کہ ٹماٹر سے لدا مزدا ٹرک پیاز سے لدے دس ویلر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو بھائی جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ جان بحق بھائیوں کا تعلق قلعہ عبداللہ سے ہیں۔

لوررالائی میں زمین کے تنازعہ پر دو گرپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں رحمت اللہ ولد عبداللہ جان موقع پر جانبحق ہوگیا۔

نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر کیشنگی کے قریب گذشتہ روز شام کو بروبکس گاڑی سامنے سے آنے والی ویگو سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جانبحق جبکہ 16افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جان بحق ہوئے والے ڈرائیور کا تعلق چاغی سے بتایا جارہا ہے ۔

آج دکی کے علاقے جنوبی بائی پاس پر کول مائنز ایریا سے ایک شخص کی ناقابل شناخت نعش برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق 11سال سے بند کان میں دوبارہ کام شروع کرنے کے دوران 9سو فٹ گہرائی سے ایک شخص کی ناقابل شناخت مسخ شدہ لاش ملی جس کی شناخت کے لئے ڈین این اے ٹیسٹ کے لئے اعضاکے نمونہ لے لئے گئے بعد ازاں نعش کو مائنز قبرستان میں دفن کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں پکنک کے دوران پانی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے قبرووند میں پکنک کے دوران سمیع اللہ نامی نوجوان پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال ژوب میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔