برطانیہ کا نیا وزیر اعظم انڈین نژاد برطانوی شخص ہوگا

185

رشی سونک کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے جس کے بعد انڈین نژاد رشی سونک برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

کنزر ویٹیو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں رشی سونک اور پینی مورڈنٹ شریک تھے تاہم پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں جس کے بعد وہ دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔

پارٹی کے ریٹرننگ آفیسر نے بھی 42 سالہ رشی سونک کے بلامقابلہ سربراہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

پارٹی سربراہی ملنے کے بعد رشی سونک برطانیہ کے 57ویں وزیراعظم ہوں گے اور وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیراعظم ہیں جبکہ رشی سُونک برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور وہ صرف 45 روز ہی عہدے پر رہیں۔