عاصمہ جہانگیر کانفرنس: منظور پشتین پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

459

پشتون رہنماء منظور پشتین کے خلاف لاہور میں غداری اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے-

سول لائن تھانہ لاہور میں درج مقدمے کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ وزیر استان کے رہائشی منظور پشتین نے گذشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں کانفرنس کے دوران فوج اور سربرہان پر بلا جواز تنقید کی اور پاکستان فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کانفرنس میں موجود افراد کو فوج مخالفت میں اُکسایا-

مقدمہ کے مطابق منظور پشتین اور ساتھیوں نے اس دوران فوج مخالفت نعرہ بازی کی جبکہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران متظمین کو فوج مخالفت مزاحمت کی تقلین کی ہے-

اس حوالے سے منظور پشتین کا کہنا تھا عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر پر صرف میرے خلاف غداری اور دہشتگردی کا ایف آئی ار درج کیا گیا ظلم جبر کے خلاف حق کے آوازوں کو ایف آئی آر۔ جیل یا پروپیگنڈو سے نہیں دبایا جاسکتا ہے ہاں اسکا حل صرف اور صرف انصاف دینا ہے۔

واضع رہے گذشتہ روز عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ کانفرنس لاہور میں منعقد ہوا جہاں ملک بھر سے سیاسی، سماجی، وکلاء تنظیموں و انسانی حقوق کے کارکنان نے شرکت کی-