ادب کا نوبل انعام فرانس کی مصنفہ کے نام

274

2022 کے لیے ادب کا نوبیل انعام فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اینی ایرنو نےجیت لیا ہے۔

سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے اینی ایرنو کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان دیا گیا۔

ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اینی ایرنو فرانس کی روزمرہ کی زندگی کے گرد گھومنے والے ناول تحریر کرتی ہیں اور اپنے ملک کی بہت زیادہ معروف مصنفہ ہیں۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق اینی ایرنو نے صنفی، زبان اور طبقاتی عدم مساوات کا گہرائی میں مشاہدہ کرکے اس کے مختلف پہلوؤں کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔

1974 میں ان کا پہلا ناول Les armoires vides شائع ہوا، مگر انہیں حقیقی معنوں میں شہرت چوتھے ناول اے مینز پلیس سے ملی۔

ان کے 2 ناولز اے مینز پلیس اور اے ویمنز اسٹوری کو فرانس میں کلاسیک کا درجہ حاصل ہے