جعفرآباد: راشن تقسیم کے دوران پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

360

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جعفرآباد پولیس تھانہ کیٹل فارم کے قریب پولیس کی فائرنگ سے راشن لینے آنے والا نوجوان قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ سیلاب متاثرین کو راشن تقسیم کرنے وقت پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایس ایچ او نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیا۔ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔

واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں سراپا احتجاج ہیں اس وقت اور ایس ایچ او کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تاہم حکومتی سطح پر واقعہ کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔