کیچ: فورسز کی چوکی پر حملہ

391

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔

فورسز کے چوکی پر حملہ ضلع کیچ کے علاقے مند کے مقام پر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پہاڑی علاقے چُکاپ اور نیلگ کے درمیان میں قائم پاکستانی فورسز کے چوکی مسلح افراد نے حملہ کرکے فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ حملے میں فورسز کو جانی نقصان سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔