گوگل فوٹوز میں متعدد نئے فیچرز متعارف

269

گوگل اپنی مقبول ایپ فوٹوز کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کررہی ہے-

گوگل کمپنی کے مطابق اب گوگل کی فوٹوز ایپلیکشن میں فوٹوز کے اسٹوریز جیسے میموریز فیچر میں کمپنی کی جانب سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اب یہ ایپ صارف کی تصاویر سے نئی میموریز خودکار طور پر تیار کرے گی جبکہ اس حوالے سے کچھ شیئرنگ آپشن بھی فراہم کیے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے اپنی میموریز دیگر افراد سے شیئر کرسکیں گے یہ آپشن جلد آئی او ایس اور ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

نئے فیچر میں گوگل فوٹوز میموریز میں اب ویڈیوز زیادہ دکھائی جائیں گی اور تصاویر کو یہ ایپ خودکار طور پر زیادہ بڑی ویڈیوز میں بدل دے گی کچھ عرصے بعد میموریز میں انسٹرومنٹل میوزک کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

کمپنی اپنے صارفین کے لئے گوگل فوٹوز کی میموریز کی ایک نئی قسم سنیماٹک میموریز کو بھی متعارف کررہا ہے گوگل کے مطابق سنیماٹک میموریز سے متعدد ساکت تصاویر کو اینڈ ٹو اینڈ سنیماٹک تجربے میں بدل دیا جائے گا۔

ایک نیا فیچر اسٹائلز بھی اس ایپ کا حصہ بن رہا ہے جو میموریز میں گرافک آرٹ کا اضافہ کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے گوگل فوٹوز استعمال کرنے والے صارفین کے فوٹوز کے لیے نئے کولاج ایڈیٹر کو بھی متعارف کررہا ہے جس میں متعدد آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔