کولواہ میں فوجی آپریشن

196

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستان فوج کیجانب فوجی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوالواہ کے علاقوں شاپکول اور جھت میں فوجی آپریشن کا آغاز علی الصبح کیا گیا جہاں فوج کی بڑی تعداد نے عام آبادی اور پہاڑی علاقوں میں پیش قدمی کی اور لوگوں کی نقل حرکت کو محدود کیا گیا ہے ۔

علاقے میں موبائل نیٹ ورکس کو بھی معطل کیا گیا ہے جس کے باعث بروقت معلومات تک رسائی ممکن نہیں۔

ابتک کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور عسکری حکام کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تاہم مذکروہ علاقوں میں ماضی میں فوجی آپریشن سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

بلوچستان کی قوم دوست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں دوران آپریشن لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے، قتل اور لوٹ مار کی الزامات پاکستانی فورسز پر لگاتے ہیں۔