ڈیرہ غازی خان سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر

189

بارشوں اور سیلاب نے 7 لاکھ کے قریب افراد کو متاثر ہوئے مذکورہ علاقوں میں نظام زندگی تاحال نا بحال نہیں ہوسکی ہے-

بلوچ علاقہ ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے 7 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچ علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جن میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔

ڈی جی خان اور راجن پور میں جہاں انسانی جانیں ضائع ہوئیں وہیں گھروں کے ساتھ ساتھ اسکولز، کالجز، بنیادی مراکز صحت اور دیگر انفرا اسٹرکچر بھی مکمل تباہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ڈی جی خان میں 7 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے اور 342 دیہات اور بستیاں زیرآب آئیں جبکہ 58 ہزار کچے پکے گھر مکمل اور جزوی طور پر مہندم ہو گئے ڈیرہ غازی خان میں سیلاب 64 سے زائد افراد کی زندگیاں نگل گیا 11 لاکھ ایکڑ رقبہ زیرآب آیا اور سوا 7 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں ہیں-

ڈی جی خان میں 2 ہزار 364 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہو گئیں اور 6 رابطہ پل بھی بہہ گئے سیلاب سے 656 سرکاری اسکولز، 4 کالجز، 47 بنیادی مراکز صحت جبکہ 7 وٹرنری اسپتالوں کی عمارتیں بھی مہندم ہوئیں۔

متاثرہ علاقوں سے پانی اترنے کے بعد لوگوں کی تباہ حال گھروں اور آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور نقصانات کے سروے کا عمل بھی جاری ہے تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لیے سرکاری سطح پر جلد عملی اقدامات نہ کیے گئے تو موسم سرما میں نیا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔