آصف غفور نئے کورکمانڈ کوئٹہ تعینات

752

گذشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے بیلہ میں ہیلی کاپٹر پر حملے میں کورکمانڈر کوئٹہ سرفراز کے ہلاک ہونے کے بعد آصف غفور کو نئے کورکمانڈ کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔

آصف غفور اس وقت جی ایچ کیو میں انسپیکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے پر فائز تھے، بطور کور کمانڈر یہ اس کی پہلی ذمہ داری ہے اس سے قبل وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

آصف غفور 9 ستمبر 1988ء کو پاکستان آرمی کی شاخ 87 میڈیم رجمنٹ میں بھرتی ہوئے ہیں، 15 دسمبر 2016ء کو اُنہیں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی عہدے پر مدت مکمل ہوجانے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر مقرر کر دیا گیا۔

جنوری 2020 میں، انہیں اوکاڑہ میں بطور جنرل آفیسر کمانڈنگ 40 ڈویژن تعینات کیا گیا۔ 25 نومبر 2020 کو، انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور انسپکٹر جنرل کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا۔

آصف غفور کے بارے میں یہ بات بھی بہت مشہور ہے کہ وہ انتہائی بلوچ و پشتون مخالف ہیں وہ بطور ڈی جی آئی ایس پی آر جب تعینات تھے تو بلوچ و پشتونوں کے خلاف سخت زبان استعمال کیا کرتے تھے۔

جب وہ ڈی جی آئی ایس پی آر تھے انہوں نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مالی معاملات پر سوال اٹھاتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے کہ انھیں مختلف مقامات پر احتجاج کے لیے انڈیا کے خفیہ ادارے را اور افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس سے رقوم موصول ہوتی رہی ہیں۔

آصف غفور کے کورکمانڈ تعیناتی کے بعد باز حلقے تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ آصف غفور کے کورکمانڈ کوئٹہ تعینات ہونے کے بعد بلوچستان میں جاری خونریزی مزید شدت پکڑ سکتا ہے۔