کیچ: دشمن فوج کے قافلے پر حملے میں کئی اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

635

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ہیرونک میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے ہفتہ دو جولائی کو ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے پاکستانی فوج کے قافلے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دشمن فوج کے قافلے میں شامل دو لینڈ کروز اور ایک ویگو گاڑی شدید حملے کی زد میں آئے جس سے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے گزرتی ہوئی ایک مسافر گاڑی میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسی دوران دشمن فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز پہنچ گئے۔ قریبی علاقوں میں فضائی جارحیت کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب حملے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ کمین گاہوں میں پہنچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔