پنجگور میں پولیس کی جانب سے تین لاشیں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی تھیں، بعد ازاں تینوں افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔
پنجگور ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت شاکر ولد عرض محمد سکنہ گرمکان، عزت اللہ ولد محمد عزیز سکنہ کورکر چتکان، اور زید ولد شاہ جی رحمت اللہ سکنہ گرمکان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں لاشیں پولیس کی جانب سے سول ہسپتال پنجگور منتقل کی گئی تھیں، جہاں ضروری کارروائی کے دوران ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا گیا۔
تاہم پولیس کی جانب سے تاحال یہ موقف سامنے نہیں آیا کہ لاشیں کہاں سے برآمد ہوئیں یا انہیں کس نے پولیس کے حوالے کیا۔ واقعے کے حوالے سے سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔













































