قلات میں گیس نکلنے والی سائٹ پر حملہ

944

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے گیس نکالے جانے والی سائٹ پر حملہ کرکے گیس کنویں کو دھماکے سے اُڑا دیا، جبکہ چوکیداروں سے اسلحہ اپنے تحویل لیکر گئے۔
 
ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ گذشتہ رات قلات کے نواحی علاقے شیخڑی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گیس نکلنے والی کنویں کی حفاظت پر معمور علاقائی چوکیداروں کو حراست لیا۔
 
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مارگنڈ بلاک ایکس ون کے کنویں پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا جبکہ چوکیداروں کو رہا کرکے انکا اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے۔
 
خیال رہے شیخڑی کے مقام سے 2020 میں 10 کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ یہ گذشتہ سترہ سالوں میں دریافت ہونے والی سب سے بڑی ذخائر میں سے ایک ہیں۔ مذکورہ سائٹ کے تکمیل پر ایل ایم جی کی درآمد میں کمی اور اس سے 9 سو ملین ڈالر کے بچت کا اندازہ لگایا گیا تھا۔