کیچ: فورسز کی بڑی تعداد میں آمد، آپریشن جاری

811

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے نقل و حرکت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کیچ کے علاقے کولواہ اور بالگتر میں فوج کی بڑی تعداد جمع ہورہی ہے، جبکہ گن شپ ہیلیکاپٹروں کی پروازیں بھی پچھلے دو دنوں سے مذکورہ علاقے میں جاری ہیں۔

بڑی تعداد میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کا علاقے میں آمد سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تاہم حکومتی ذرائع اس حوالے سے تاحال خاموش ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مذکورہ علاقے میں بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے بیک وقت فورسز کے دو چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کیہے، بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے  ہوشاپ اور بالگتر کے درمیانآسانک چڑھائی کے مقام پر نام نہاد سی پیک کی حفاظت پر معمور قابض فورسز کی دو چوکیوں پر بیک وقت راکٹوں اور جدیدہتھیاروں سے شدید حملہ کرکے قابض فورسز کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا اور حکمت عملی کے تحت چوکیوں پرقبضہ کرنے کی کوشش کی جبکہ ایک مورچے میں گھس کر وہاں لگے کیمرہ، سولر سسٹم اور باقی ساز و سامان کو نقصان پہنچایا۔

تاہم دوسری جانب سیکورٹی حکام کا اس حوالے سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔