کوئٹہ: فورسز پوسٹ پر مسلح حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

767
File Photo

کوئٹہ، کیچ اور خضدار میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی ڈیم کے مقام پر گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے مختلف ہتھیاروں سے پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات بیان نہیں کی ہے۔

حملے کے بعد ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقے میں پہنچ گئے جنہوں نے علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ و بمباری سے مقامی آبادی کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ایک مہینے قبل اسی مقام پر فورسز پر حملہ کیا گیا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

دریں اثناء کیچ کے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے شیراز میں نیلگ کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر گذشتہ روز مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے کے بعد دو ہیلی کاپٹر مذکورہ مقام میں پہنچ گئے۔

دوسری جانب گذشتہ رات ہی خضدار میں چمروک کے مقام پر نامعلوم افراد پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔