پنجگور دو واقعات میں ایک شخص ہلاک پانچ زخمی

498

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آج صبح پیش آنے والے ایک واقعہ میں چار افراد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور علاقے چتکان میں ایک دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں جن میں سب کا تعلق ضلع خضدار کے علاقے زہر ی سے ہے۔

مرنے والی شخص کی شناخت نور احمد زہری سکنہ نورگامہ زہری کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے سوردو میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نادر نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے ان سے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔