جیکب آباد میں سندھ رینجر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

522

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جیکب آباد میں پاکستانی رینجر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے سندھ کے علاقے جیکب آباد میں مولا داد پھاٹک کے قریب پولنگ اسٹیشن کے نزدیک رینجر کے اہلکاروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ اسکے بعد سرمچاروں نے چھوٹے ہتھیاروں سے بھی فورسز پر حملہ کیا،جس سے انکے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچار حملے کے بعد بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے،۔میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ فورسز کا سرمچار کی گرفتاری کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔