قلات میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی این اے

594

ریاستی نام نہاد بلدیاتی الیکشن بلوچ قوم کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تقسیم کرنے کا ایک مکّارانہ سازش ہے۔ مرید بلوچ

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل رات تقریباؑ 12 بجے قلات کے علاقے منگوچر کلی گزک کالج میں قائم ریاستی نام نہاد بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار کی گئی پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کرکے پولنگ اسٹیشن کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی نام نہاد بلدیاتی الیکشن بلوچ قوم کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تقسیم کرنے اور غلامی کو طول دینے کا ایک مجرمانہ اور مکارانہ عمل ہے جس میں کچھ میر و سردار اپنے جھوٹی شان کو بچانے اور پیسوں کی لالچ میں برابر برابر شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی ایسے میر و سردار اور وڈیروں کو سختی سے تنبیہ کرتی ہے کہ غریب اور لاچار بلوچ عوام کو بہلا پھسلا کر پیسوں کی لالچ دے کر قابض ریاست کے نام نہاد الیکشن میں استعمال کرنے اور غلامی کو دوام بخشنے اور بلوچ قوم کو تقسیم کرنے جیسے مجرمانہ عمل میں براہ راست ریاست کے ساتھ شریک ہونے سے باز رہیں وگرنہ وہ دژمن کے ساتھ شریک جرم تصور کرکے نشانہ بنائے جائینگے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری مسلح کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔