یوکرین: اجتماعی قبر سے چار سو سے زیادہ لاشیں برآمد

506

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 410 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یوکرین کے قصبے بوچا میں ایک اجتماعی قبرسے 410 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بوچا روسی فوج کے زیرقبضہ تھا جس کا کنٹرول حال ہی میں یوکرینی فوج نے دوبارہ حاصل کیا ہے۔

یوکرینی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے بوچا میں سینکڑوں شہریوں کوقتل کیا ہے۔ ہلاک شہریوں کی تعداد کا پتا لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

اجتماعی قبرسے لاشیں ملنے کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیرزیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی کررہا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بوچا میں شہریوں کے قتل کو ہولناک اور ناقابل قبول قراردیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔