جامشورو: ریلوے ٹریک پر حملہ، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

464

سندھ کے شہر جامشورو میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو اڑا دیا ہے، جبکہ واقعے کی ذمہ داری سندھیآزادی پسند مسلح تنظیم ایس آر اے نے قبول کرلی۔

ٹریک پر حملہ کوٹری اسٹیشن کے قریب کیا گیا ہے جس کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

سندھی آزادی پسند مسلح تنظیم ایس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی کی جانب سے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان واقعہ کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی آج رات کوٹری اسٹیشن پر پنجاب جانے والے ریلوے ٹریکس پر کیئے گئے بمدھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پنجابیوں سمیت تمام غیر سندھی آبادکاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ چھوڑ کر چلےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملے کو طلب کیا جبکہ ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی جائےحادثے پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکےکےمقام سے سے چند منٹ قبل ہزارہ ایکسپریس گزری تھی، واقعے کے بعد حیدرآباد سےکراچی جانےوالےٹرینوں کی روانگی روک دی گئی ہے۔

گذشتہ چار روز کے دوران سندھ کے حدود میں ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل پڈعیدن ریلوے اسٹیشنکے قریب چھ اپریل کو ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس کے باعث اپ ٹریک کا 10 انچ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا تھا۔تاہم واقعے میں کسی قسمکا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

رواں ہفتے ایس آر اے کا یہ دوسرا حملہ ہے جس میں ہونے والے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا ہے اس سے قبل ہانچ اپریل کو نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پر دهماکہ بھی ہوا تھا اس کی ذمہ داری بھی ایس آر اے نے قبول کرلی تھی۔