تمپ: مسلح افراد کا فورسز پر حملہ

703

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے حملے میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تحصیل تمپ کے سرحدی علاقے عبدوئی میں چیک پوسٹ کیلئے پانی لیجانے والے اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نےحملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

جبکہ مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسندتنظیمیں قبولکرتی رہی ہے۔