مشکے: گھروں میں حکومتی حمایت یافتہ گروہ کی لوٹ مار

647
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع آوران کے تحصیل مشکے میں گھروں میں لوٹ مار سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے –

علاقی ذرائع کے مطابق گھروں میں لوٹ مار اور اشیاء کی چوری میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ ملوث ہیں –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں مشکے کے رہائشی یار جان، فقیر جان اور بابو شاہنواز کے گھروں میں لوٹ مار کی گئی اس دوراب لوٹ مار کرنے والے قیمتی اشیاء اور زیورات اپنے ہمراہ لے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس لوٹ مار میں مبنیہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ گروپ کے سربراہ دینو ولد محمد ابراہیم ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشکے اور گرد و نواح میں اس طرح کے واقعات تواتر کے ساتھ رونماء ہورہے ہیں تاہم متاثرین رپورٹ کرنے سے خوف زدہ ہیں –