گوادر: طالبات کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

288

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے چربندن میں طالبات اپنے مطالبات کی حق میں سراپا احتجاج بن گئے –

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز طالبات نے اسکول میں اساتذہ کی کمی اور تین استانیوں کی تبادلہ کے خلاف ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کے آفس کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا –

طالبات نے اساتذہ کی کمی، عمارت اور دیگر مسائل سے منسلک پلے کارڈ اٹھا کر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چربندن گرلز مڈل اسکول کی طالبات نے آج صبح چربندن سے پسنی آکر ڈی ڈی او ای آفس کے سامنے استانیوں اور اسکول عمارات کی کمی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا۔

طالبات نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تحصیل پسنی کے دوسرے علاقوں سے بھرتی استانیوں کی وجہ سے اساتذہ اپنے اثرورسوخ کے بناپر اپنا تبادلہ کراتے ہیں۔ جس کے سبب آج ہم احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ایجوکیشن کے ذمہ داروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ایجوکیشن کے بھرتیاں یوسی وائز کی جائیں۔ تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکل آئے۔