آسٹریلیا :سیلاب نے 10 افراد کی جانیں لے لی، تین لاکھ افراد بے گھر

351

آسٹریلیا میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے – آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد منگل کے روز 10 افراد تک پہنچ گئی جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کرچکے ہیں-

آسٹریلوی حکام کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں سمیت مختلف علاقوں سے تین لاکھ کے قریب افراد کو دوسری جگہ منقتل کردیا گیا ہے-

سڈنی سمیت کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں بدھ کے روز ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عوام کو خبردار کردیا گیا ہے کہ وہ علاقوں سے محفوظ جگہ پر منقتل ہوجائیں جبکہ دوسری جانب آسٹریلوی فوج سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں-

عالمی خبر رساں ادارے آر ٹی کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں ایک اندازے کے مطابق بارش نے آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی پٹی کو ڈوبا دیا ہے۔