کولواہ میں قابض فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی این اے

785

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج شام چار بجے کیچ کے علاقے کولواہ کڈِ ہوٹل کریم بکش بازار میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر اس وقت جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ سیول آبادیوں کے خلاف آپریشن کیلئے جارہے تھے، مذکورہ حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک و متعدد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ شدید نوعیت کے حملے کے بعد قابض فورسز کو تربت سے ہیلی کاپٹروں کی مدد بلانا پڑا، قابض کے ہیلی کاپٹروں کی شدید شیلنگ کے باوجود ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔