کوک اسٹوڈیو پر بلوچی گانے “کنا یاری” کی دھوم

1229

تین بلوچ گلوکاروں کا گایا ہوا بلوچی مکس گانا “کنا یاری” کوک اسٹوڈیو کے نئی سیزن 14 پر ریلیز کردی گئی ہے –

اس گانے کو کوک اسٹوڈیو کی جانب سے بدھ کے روز یوٹیوب پر شائع کیا گیا ہے جس میں کیفی خلیل، وہاب بگٹی اور ایوا بی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے-

کوک اسٹوڈیو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور گانوں کو مختلف انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، بلوچی زبان کے لفظ کنا یاری یعنی “یاری کرینگے” کے ٹائٹل سے شائع اس گانے کو ابھرتے ہوئے نوجوان کیفی خلیل نے لکھا ہے-

اس گانے کو بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے لوک گلوکار عبدالوہاب بگٹی اور کراچی کے علاقے لیاری کے فنکاروں کیفی خلیل اور گلی گرل کے نام سے مشہور ریپر ایوا بی نے اپنے خوبصورت آواز سے سامعین کے لیے مختلف انداز میں پیش کیا ہے –

لیاری سے تعلق رکھنے والی ایوا نے حجاب کے ساتھ ریپ میوزک پیش کی ہے جبکہ گانا کیفی خلیل نے لکھا ہے۔ کیفی خلیل اس سے قبل اپنے منفرد گائیکی کے باعث کافی پسند کی جاتی رہی ہے-

اس گانے کی موسیقی زلفی، عبداللہ صدیقی، ارسلان حسن نے انجام دی ہے جبکہ امیر بخش اور ماہرہ خان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو کے اس گانے کو یوٹیوب پر کافی پزیرائی مل رہی ہے-

یاد رہے اس سے قبل بھی کئی بلوچی اور براہوئی زبان کے گلوکار کوک اسٹوڈیو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں جن میں سب سے مشہور گانا “دانہ پہ دانا” شامل ہے جسے اختر چنال نے کومل رضوی کے ساتھ گایا تھا-