پاکستان فوج کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ بی ایل ایف

382

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے پروم اور زعمران کے درمیان قائم پاکستان فوج کی نرمگی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔